Home Uncategorized انروا کے فنڈز میں کمی کرنا غیر انسانی ہے ،فلسطینیوں کو مزید مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا،ایمنسٹی انٹرنیشنل

انروا کے فنڈز میں کمی کرنا غیر انسانی ہے ،فلسطینیوں کو مزید مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا،ایمنسٹی انٹرنیشنل

Share
Share

لندن: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ متعدد حکومتوں کا فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے فنڈز میں کمی کرنا غیر انسانی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق متعدد ممالک کی جانب سے فنڈنگ روکنے کے معاملے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا ہے ۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ فنڈز روکنے والے ممالک اپنا فیصلہ واپس لیں، فنڈنگ روکنے سے 20 لاکھ فلسطینیوں کو مزید مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ فلسطینی پہلے ہی نسل کشی اور ایک انجنیئرڈ قحط کے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ شرم ناک ہے کہ امریکا، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی، آسٹریلیا اور فرانس نے انروا کی امداد روکی ہے، اسرائیل اور دائیں بازو کے گروپوں نے انروا کے خلاف کئی سال سے مہم شروع کر رکھی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل پر حملے کے الزام کے بعد امریکا نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اونروا کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کررکھا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...