Home کھیل انڈر 19 ورلڈ کپ،پاکستان نے آئر لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

انڈر 19 ورلڈ کپ،پاکستان نے آئر لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

Share
Share

پوشفسٹروم:انڈر19 ورلڈکپ میں پاکستان آئر لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پوشفسٹروم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے سپر سکس راؤنڈمیں پاکستان نے 182 رنز کا ہدف 44 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے احمد حسن ناقابلِ شکست 57 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سعد بیگ 25، عبید شاہ 25، آزان اویس 21، شاہزیب خان 11، ہارون ارشد 8، شامل حسین 7 جبکہ عرفات منہاس 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
علی اسفند 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

آئرلینڈ کی جانب سےہیری ڈائر نے 4 جبکہ روبن ولسن، اولیور رائلے اور جورڈن نیل نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ کی ٹیم 48.3 اوورز میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

آئرلینڈ کی جانب سے جان مک نیلی 53 اور ہیری ڈائر 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے عبید شاہ نے 3، عامر حسن، علی رضا، احمد رضا نے 2،2 جبکہ ہارون ارشد نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...