Home Uncategorized چین نے پاکستان کو دیے گئے2ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی واپسی موٴخر کردی

چین نے پاکستان کو دیے گئے2ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی واپسی موٴخر کردی

Share
Share

بیجنگ/اسلام آباد: چین نے پاکستان کو دیے گئے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی واپسی موٴخر کردی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چین کی طرف سے جمع کروائے گئے دو ارب ڈالر کی مدت 23مارچ کو ختم ہونی تھی۔ چین نے ادائیگی کی تاریخ سے پہلے ہی یہ رقم رول اوور کردی۔
دو ارب ڈالر کا ڈپازٹ رول اوور کرانے کیلئے وزارت خزانہ اور چینی حکام کے درمیان رابطے ہوئے تھے، جبکہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کو اس حوالے سے خط لکھ کر درخواست کی تھی۔
ذرائع کے مطابق چین نے مجموعی طور پر پاکستان کو 4 ارب ڈالر کا قرض سیف ڈیپازٹ کے طور پر دے رکھا ہے، جس سے پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ کم ہوا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...