Home Uncategorized ماورا حسین کی مہندی کی دلہن بنے تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

ماورا حسین کی مہندی کی دلہن بنے تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

Share
Share

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی مہندی کی دلہن بنے تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

حال ہی میں اداکارہ ماورا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اپنی چند نئی تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

مذکورہ تصاویر میں ماورا نے مہندی کی مناسبت سے جوڑا زیب تن کر رکھا ہے جبکہ کلائیوں میں زرد چوڑیاں اور گیندے و کلیوں کے پھولوں سے بنے گجرے اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہے ہیں۔

مہندی کی لک میں اداکارہ کی تصاویر سامنےآتے ہی مداحوں کو جھٹکا لگا کہ کیا ماورا رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں لیکن کیپشن پر نظر پڑی تو سارا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔

تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ ماورا حسین نے مداحوں کی کشمکش ختم کرتے ہوئے لکھا کہ “یہ شُوٹ ہے، پلیز گمراہ نہ ہوں” جس کے ساتھ ہی ان کے چاہنے والوں کی جان میں جان آ گئی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...