Home سیاست بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی دورانِ عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواستیں مسترد

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی دورانِ عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواستیں مسترد

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی دورانِ عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواستیں مسترد کردیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے دوران عدت نکاح کیس خارج کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ اس کیس میں فردِ جرم عائد ہو چکی اس لیے ہائیکورٹ مداخلت نہیں کر سکتی، سیکشن 496 کے تحت ہائیکورٹ ٹرائل کی سماعت میں مداخلت نہیں کرسکتی۔

اسلام ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی دورانِ عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیے کہ اس کیس کا مقصد درخواست گزاروں کی تذلیل ہے، کمپلینٹ نکاح کے پانچ سال اور 11 ماہ بعد نومبر 2023 میں دائر کی گئی۔

خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے دلائل دیے کہ گواہوں نے ٹرائل کورٹ میں بیان دیا کہ خاتون بیک وقت دوسرے نکاح میں بھی موجود تھیں، یہ کہتے ہیں کہ اپریل 2017 میں خاور مانیکا نے زبانی طلاق دی، خاور مانیکا کے پاس اگست کے شمالی علاقوں کے ٹور کی تصاویر موجود ہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا یہ کیسے ثابت ہو گا کہ عدت کے یہ 39 دن ہیں یا 90 دن؟۔ بعدازاں ہائی کورٹ نے دورانِ عدت نکاح کا کیس خارج کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے کیس خارج کرنے کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...