Home نیوز پاکستان حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ

Share
Share

اسلام آباد:نگران وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے تک اضافہ کردیا ہے۔

وزارتِ خزانہ نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا اورنئی قیمتیں پندرہ فروری2024 تک لاگو رہیں گی۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 259.34روپے سے بڑھا کر 272.89روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276.21روپے سے بڑھا کر278.96روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...