Home سیاست ‎حلقہ این اے 8 سے امیدوارریحان زیب خان کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

‎حلقہ این اے 8 سے امیدوارریحان زیب خان کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

Share
Share

‎باجوڑ: خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 سے امیدوار ریحان زیب خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

‎گزشتہ روز قتل کیے گئے ریحان زیب خان کی نماز جنازہ میں باجوڑ، مہمند اور دیر سمیت ملک بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

‎بعدازاں 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 سے بطور آزاد امیدوار حصہ لینے والے ریحان زیب خان کو ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔

‎یاد رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریحان زیب خان جان کی بازی ہار گئے تھے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کاشف ذوالفقار نے کہا تھا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...