Home سیاست اڈیالہ جیل کو بم سے اڑانے کی دھمکی ،سیکیورٹی اداروں نے ملزمان کی تلاش شروع کردی

اڈیالہ جیل کو بم سے اڑانے کی دھمکی ،سیکیورٹی اداروں نے ملزمان کی تلاش شروع کردی

Share
Share

راولپنڈی: سینٹرل جیل اڈیالہ کے لیے افغانستان و بیرون ملک سے آئی دو مختلف دھمکی آمیز کالوں اور تین دن میں جیل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے کالرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، سیکیورٹی اداروں نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں انسداد دہشت گری ایکٹ کی دفعہ 7 اے ٹی اے اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعہ 25 ڈی ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمہ اڈیالہ جیل کے لائن آفیسر اے ایس آئی سجاد حیدر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

متن مقدمہ کے مطابق جیل کے سرکاری نمبر پر کالیں کرنے والے نامعلوم کالر نے بتایا کہ وہ افغانستان سے بول رہا ہے، کالر کی جانب سے پہلی کال دن اڑھائی بجے اور دوسری کال شام سوا چار بجے کی گئی، پہلی کال کا کوئی نمبر جیل کے فون کی سی ایل آئی پر ظاہر نہیں ہوا۔

متن مقدمہ میں بتایا گیا ہے کہ دوسری مرتبہ والی کال کا نمبر 971 کوڈ کے ساتھ ظاہر ہوا، دھمکی آمیز کالوں سے جیل میں سخت خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور دھمکیاں دینے والے کالرز کی تلاش کے لیے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...