Home Uncategorized ایپل کی جانب سے آئی فون کی تاریخ کی سب سے بڑی آئی او ایس کی اپ ڈیٹ کا امکان

ایپل کی جانب سے آئی فون کی تاریخ کی سب سے بڑی آئی او ایس کی اپ ڈیٹ کا امکان

Share
Share

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل مبینہ طور پر آئی فون کی تاریخ کی سب سے بڑی آئی او ایس اپ ڈیٹ متعارف کرانے جارہی ہے جس میں اے آئی پر مبنی فیچرز کی شمولیت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق کمپنی کی جانب سے آئی او ایس 18 کا اعلان جون میں منعقد ہونے والی عالمی ڈیویلپرز کانفرنس کے موقع پر متوقع ہے۔ آئی او ایس کی اس اپ ڈیٹ کے تحت آئی ورک ایپس میں لارج لینگوئج ماڈلز (ایل ایل ایمس) اور جینیریٹِیو آے آئی کو شامل کیا جائے گا۔

ان سافٹ ویئر اپ ڈیٹس میں کچھ اپ ڈیٹس سِری اور میسجز ایپ کےحوالے سے ہیں، جن کو جدید مصنوعی ذہانت سے چلایا جائے گا۔

ایپل کی جانب سے آئی او ایس کا بِیٹا ورژن جولائی میں متعارف کرایا جانا متوقع ہے جبکہ اس کا عام اجراء ستمبر 2024 میں کیا جائے گا۔

ایپل کی جانب سے نئے آپریٹنگ سسٹم میں شامل کیے جانے والے فیچرز کے متعلق تصدیق کی جانی باقی ہے لیکن ماہرین کے مطابق آنے والا آپریٹنگ سسٹم انتہائی متاثر کن ہوگا۔

اس اپ ڈیٹ میں سری ایپ (جو معقول اور درست جواب دینے کے لیے مصنوعی ذہانت اور ایل ایل ایمس کا استعمال کرتی ہے) کے نو ترتیب شدہ ورژن کی شمولیت متوقع ہے۔

ساتھ ہی میسج ایپ میں بھی نئے فیچر متعارف کرائے جائیں گے جن میں فیلڈ کوئسچن اور آٹو کمپلیٹ سینٹنس شامل ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...