Home Uncategorized اداکار گوہر رشید نے شوبز انڈسٹری میں آنے کا واحد طریقہ بتا دیا

اداکار گوہر رشید نے شوبز انڈسٹری میں آنے کا واحد طریقہ بتا دیا

Share
Share

کراچی: پاکستان فلم و ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید نے اداکاری کا شوق رکھنے والے افراد کو شوبز انڈسٹری میں آنے کا واحد طریقہ بتا دیا۔

گوہر رشید نے اداکار و میزبان یاسر حسین کے شو ‘پِک اینڈ ڈراپ’ میں شرکت کی جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے، اس کلپ میں وہ اداکاری کی دنیا میں کیریئر بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔

میزبان یاسر حسین نے گوہر رشید سے سوال کیا کہ “جو لوگ شوبز انڈسٹری میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں وہ ایسا کیا کریں کہ اس انڈسٹری میں آجائیں؟”

اس سوال کے جواب میں گوہر رشید نے کہا کہ “پاکستان میں اداکار بننے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ آپ گوری رنگت کے لیے مہنگے مہنگے انجیکشن لگوائیں اور پھر اداکاری کی دنیا میں آپ کا گیم آن ہے”۔

اداکار نے کہا کہ “گوری رنگت کے بعد آپ خود بخود ایک بہترین اداکار بن جائیں گے، آپ کو اداکاری آتی ہو یا نہیں لیکن آپ کو کاسٹ کیا جائے گا”۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ “آپ کو خود بھی معلوم ہوگا کہ آپ کو اداکاری نہیں آتی لیکن پھر بھی پروڈکشن ہاؤس آپ کو کاسٹ کرے گا کیونکہ آپ کی گوری رنگت ہے”۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...