Home Uncategorized امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

Share
Share

واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس سے مسافر اور گھر میں موجود افراد میں سے متعدد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں ایک انجن والے طیارے کے پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے اپنے آخری رابطے میں بتایا تھا کہ انجن فیل ہوجانے کے باعث اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑے گی۔
اس کے فوری بعد پائلٹ کی جانب سے مے ڈے کا پیغام آیا اور طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ یہ طیارہ ایک ایسے علاقے میں گرا جہاں موبائل ہوم (نقل و حمل کے قابل گھر) بنے ہوئے تھے۔
طیارہ ایک گھر پر جس سے خوفناک آگ بھڑک اْٹھی اور گھر کے کسی فرد کو باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ یہ آگ دیکھتے ہی دیکھتے دیگر تین گھروں تک بھی پہنچ گئی تاہم ان گھروں کے مکین باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
آگ نے قریبی درختوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو کے کاموں کے دوران آگ پر قابو پالیا گیا۔ طیارے میں موجود مسافر سمیت گھر میں موجود افراد کے اس حادثے میں ہلاک ہوجانے کا خدشہ ہے۔
تاحال ملبے سے لاشیں نہیں نکالی جا سکیں ہیں تاہم متعدد ہلاکتوں اور کئی کے زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ٹرانسپورٹ سیفٹی کنٹرول نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...