Home Uncategorized شوہر کئی کئی دن تک نہیں نہاتا،ترک خاتون عدالت پہنچ گئی

شوہر کئی کئی دن تک نہیں نہاتا،ترک خاتون عدالت پہنچ گئی

Share
Share

انقرہ: ترک خاتون نے حال ہی میں اپنے شوہر کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا، اس کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر کئی کئی دن تک نہاتا نہیں ہے۔

خاتون کے مطابق کبھی کبھار نہانے کی وجہ سے اسکے قریب سے پسینے کی بدبو آتی ہے جبکہ وہ دانتوں کی صفائی بھی ہفتے میں ایک یا دو بار ہی کرتا ہے۔

ترک میڈیا نے خاتون کی شناخت صرف اے وائی سے ظاہر کی ہے، اس خاتون نے اپنے شوہر سی وائی سے خلع لینے کی درخواست دی ہے اور اسکی وجہ شوہر کا صاف ستھرا نہ رہنا ہے۔

انقرہ کی فیملی کورٹ میں داخل درخواست میں خاتون کے وکیل کے مطابق مذکورہ بالا شخص ایک ہی کپڑے پانچ روز تک پہنے رہتا ہے، اس معاملے کے گواہوں جن میں دونوں کے جاننے والے اور شوہر کے ساتھ ملازمت کرنے والے افراد شامل تھے، انہوں نے بھی خاتون کے اس دعوے کی تصدیق کی۔

عدالت نے خاتون کی خلع کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسکے سابق شوہر کو ذاتی صفائی نہ رکھنے پر حکم دیا کہ وہ خاتون کو پانچ لاکھ ترکش لیرا بطور معاوضہ ادا کرے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...