Home کھیل آسٹریلیا کیخلاف یادگار سپیل، شمر جوزف کی کو صلہ مل گیا

آسٹریلیا کیخلاف یادگار سپیل، شمر جوزف کی کو صلہ مل گیا

Share
Share

پورٹ آف سپین: آسٹریلیا کے خلاف یادگار سپیل کرانے والے ویسٹ انڈیز کے نوجوان فاسٹ باؤلر شمر جوزف کو صلہ مل گیا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے فاسٹ باؤلر شمر جوزف کو ترقی دے دی، انہیں فرنچائز سے بورڈ کا انٹرنیشنل ریٹینر کنٹریکٹ مل گیا ہے۔

اس حوالے سے کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیصلہ شمر جوزف کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار پرفارمنس کی وجہ سے کیا گیا، برسبین میں تاریخی کامیابی میں شمر جوزف نے اہم کردار ادا کیا۔

بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شمر جوزف میں غیر معمولی ٹیلنٹ ہے، انہیں ترقی دے کر خوشی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا میں 27 برس بعد ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی تھی جس کا سہرا نوجوان فاسٹ باؤلر شمر جوزف کے سر جاتا ہے۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...