Home Uncategorized میں زندہ ہوں ، اداکارہ پونم پانڈے نے ویڈیو جاری کردی

میں زندہ ہوں ، اداکارہ پونم پانڈے نے ویڈیو جاری کردی

Share
Share

ممبئی: 2 فروری کو کینسر کے باعث انتقال کرجانے والی بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے زندہ ہیں، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو جاری کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پونم پانڈے نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوٴنٹ پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ بالکل ٹھیک اور زندہ ہیں، اداکارہ کو موت کی خبروں کے بعد زندہ دیکھ کر مداح اور بھارتی شوبز شخصیات دنگ رہ گئے ہیں۔

پونم پانڈے نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ “میں زندہ ہوں اور بالکل ٹھیک ہوں، میں نے یہ سب سروائیکل کینسر کے بارے میں آگاہی پھیلانے اور اس کینسر کی ویکسین کی تشہیر کرنے کے لیے کیا کیونکہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے جس کی وجہ سے کئی لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں”۔

اداکارہ نے کہا کہ “کینسر کی دوسری اقسام کے برعکس، سروائیکل کینسر مکمل طور پر روکا جا سکتا ہے، اگر ہمیں شروعات میں اس کینسر کے بارے میں آگاہی مل جائے گی تو ہم بروقت اپنا علاج کرواسکتے ہیں اور اس طرح کوئی بھی مریض سروائیکل کینسر کی وجہ سے اپنی جان کی بازی نہیں ہارے گا”۔

آخر میں اْنہوں نے اپیل کی کہ “آئیے، ہم سب ملکر سروائیکل کینسر سے متعلق معلومات لوگوں تک پہنچاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شعور پیدا ہوسکے”۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...