Home Uncategorized واٹس ایپ کا ویب صارفین کے لئے بھی چیٹ لاک فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ

واٹس ایپ کا ویب صارفین کے لئے بھی چیٹ لاک فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ

Share
Share

کیلیفورنیا: میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے موبائل ایپ کے بعد چیٹ لاک فیچر واٹس ایپ کے ویب صارفین کے لیے بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ چیٹ لاک فیچر مئی 2023 میں موبائل ایپس کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے جبکہ ان تک رسائی فون ان لاک کے طریقہ کار سے ممکن ہوتی ہے۔

بعد ازاں چیٹ لاک فیچر کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے سیکرٹ کوڈ فیچر بھی متعارف کرایا گیا، اب کئی ماہ بعد واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر ویب ورژن کا حصہ بنانے پر کام کیا جا رہا ہے۔

Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق میسجنگ ایپ کے ویب ورژن میں لاک چیٹ فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے مخصوص چیٹس کو زیادہ سکیورٹی اور پرائیویسی مل سکے گی، اس فیچر پر ابھی کام جاری ہے اور ویب ورژن کے بیٹا (beta) ورژن میں اس کا اشارہ دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ویب ورژن پر بھی یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژنز کی طرح ہی کام کرے گا، یہ فیچر ایسے افراد کے لیے بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگا جو کسی دفتر میں واٹس ایپ کو کمپیوٹر پر استعمال کرتے ہیں۔

اس فیچر کے ذریعے وہ ذاتی تفصیلات، خفیہ یا حساس معلومات دیگر افراد کی رسائی سے دور رکھ سکیں گے، ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک ویب ورژن کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...