Home سیاست شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں سزا پر 5 سال کےلئے نااہل ہوگئے

شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں سزا پر 5 سال کےلئے نااہل ہوگئے

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں سزا پر 5 سال کےلئے نااہل ہوگئے ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے بعد الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی پر آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سائفر کیس میں سزا کی بنیاد پر شاہ محمود قریشی نا اہل ہو گئے ہیں اور وہ آئندہ پانچ سال کے دوران انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو موجودہ انتخابات کے لیے نااہل کیا ہے اور 8 فروری کو پولنگ ڈے سے پہلے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج ہونے کا امکان بھی نہیں ہے کیونکہ چھٹیاں شروع ہو گئی ہیں۔

نوٹیفیکشن کے مطابق شاہ محمود قریشی کو آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نا اہل قراردیا گیاہے اور وہ 5 سال کے لیے انتخابات سے نااہل ہو گئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا کی بنیاد پر آرٹیکل 63 ون ایچ اور الیکشن ایکٹ سیکشن 232 کے تحت نااہل کیا گیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...