Home سیاست یوم یکجہتی کشمیر، اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک ریلی

یوم یکجہتی کشمیر، اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک ریلی

Share
Share

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کو 76 سال مکمل ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔سلام آباد میں دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک نکالی گئی ریلی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ترانے اور ملی نغمے بجائے گئے، ملازمین کشمیر کی آزادی اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نعرے لگاتے رہے۔
ملک بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلیاں، سیمینار اور خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اس سلسلہ میں اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک ریلی نکالی گئی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے نکالی گئی ریلی قیادت سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی اور ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کی۔
ریلی میں وفاقی وزراء مرتضیٰ سولنگی، جمال شاہ، انیق احمد اور فواد حسن فواد سمیت شہریوں نے بھرپور شرکت کی، ریلی میں دفتر خارجہ کے ملازمین بڑی تعداد میں موجود تھے، ملازمین نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم تھام رکھے تھے۔
یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ترانے اور ملی نغمے بجائے گئے، ملازمین کشمیر کی آزادی اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نعرے لگاتے رہے۔
ریلی کے پارلیمنٹ ہاوٴس پہنچنے پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سائرن بجائے گئے۔
اس موقع پر نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، کشمیریوں کی چوتھی نسل آزادی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، پاکستان کے 25 کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نہرو نے کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے بہت کوشش کی، 1987 کے نام نہاد الیکشن کے خلاف کشمیریوں نے اپنی آواز بلند کی، کشمیریوں کے لاکھوں لوگ آزادی کیلئے شہید ہوئے۔
نگران وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر کو قبرستان بنا کر یہ نہ سوچے کہ کشمیر میں امن قائم کر دیا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...