Home Uncategorized امریکا کی اسرائیل کو مزید 17.6 بلین ڈالرز فوجی امداد دینے کی تیاری

امریکا کی اسرائیل کو مزید 17.6 بلین ڈالرز فوجی امداد دینے کی تیاری

Share
Share

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیل کو 17 اعشاریہ 6 بلین ڈالرز کی نئی فوجی امداد فراہم کرنے کیلئے قانونی مسورہ جمع کروا دیا گیا۔

حماس کیخلاف جنگ کیلئے اسرائیل کو نئی فوجی امداد فراہم کرنے کی قانون سازی کی درخواست گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کی گئی جس کے بعد سپیکر مائیک جانسن نے اراکین کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ ہاؤس اپروپری ایشنز پینل کی طرف سے پیش کردہ نیا فنڈنگ بل اگلے ہفتے کسی وقت پورے ایوان کی ووٹنگ کیلئے پیش ہو سکتا ہے۔

ہاؤس اپروپری ایشن کمیٹی کے مطابق 17.6 بلین ڈالرز میں اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام کو دوبارہ بھرنے، اضافی جدید ہتھیاروں کے نظام کا حصول اور توپ خانے و دیگر جنگی ساز و سامان کی تیاری میں مدد کیلئے فنڈز شامل ہوں گے، 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کو فراہم کردہ امریکی ہتھیاروں کو دوبارہ بھرنے کیلئے بھی کچھ فنڈنگ استعمال کی جائے گی۔

اس سے قبل بھی ریپبلکن پارٹی کے اراکین نے اسرائیل کیلئے 14.3 بلین ڈالر کی فوجی امداد کی منظوری دی تھی لیکن اس شرط کے ساتھ کہ اس کی ادائیگی امریکی داخلی محصول سروس کیلئے پہلے سے ہی ہدف کردہ رقم کا ایک حصہ واپس لے کر کی جائے۔

ڈیموکریٹک کنٹرول والی سینیٹ نے اس شق کو مسترد کر دیا اور توقع ہے کہ وہ ایک قانون ساز پیکیج کی نقاب کشائی کرے گی جو اسرائیل کی مدد کے ساتھ ساتھ روس کیخلاف جنگ میں یوکرین کو مزید فوجی مدد فراہم کرے گا، اسی بل میں میکسیکو کے ساتھ جنوبی امریکی سرحد پر سکیورٹی کو مضبوط بنانے کی تجاویز بھی شامل ہونے کی توقع ہے۔

سینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر نے اگلے ہفتے کثیر الجہتی بل پر بحث شروع کرنے کیلئے اقدامات کیے ہیں جس کیلئے پہلے پروسیجرل ووٹ بدھ کے دن سے آگے نہ جانے پر زور ڈالا گیا ہے، سپیکر جانسن نے بھی اپنے ساتھیوں کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ خطے میں اپنے قریبی ترین اتحادی اور اپنی افواج کی حمایت کرنے کی ضرورت اس سے زیادہ دباؤ میں کبھی نہیں رہی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...