Home Uncategorized کبھی اپنے والد کو دیکھا نہ ہی جانتی ہوں،اداکارہ صاحبہ کا انکشاف

کبھی اپنے والد کو دیکھا نہ ہی جانتی ہوں،اداکارہ صاحبہ کا انکشاف

Share
Share

لاہور: نامور پاکستانی اداکارہ صاحبہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کبھی اپنے والد کو نہیں دیکھا ہے اور نہ ہی انہیں جانتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کے ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں اُنہوں نے اپنے سگے اور سوتیلے والد کے حوالے سے حیران کُن انکشافات کئے تھے۔

صاحبہ کا کہنا تھا کہ میری پیدائش سے پہلے ہی میرے والد اور والدہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی اس لیے میں نے کبھی اپنے سگے والد کو نہیں دیکھا اور نہ ہی کبھی اُن سے ملاقات ہوئی، میری پیدائش کے بعد بھی والد نے کبھی مجھ سے ملنے کی کوشش نہیں کی، اسی وجہ سے میرے دل میں کبھی اُن کیلئے باپ والے جذبات نہیں آئے۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں جب 10 سال کی تھی تو میری والدہ نے دوسری شادی کر لی اور میرے سوتیلے والد نے مجھے اپنی آخری سانس تک پیار دیا، اُنہوں نے سگے باپ سے بڑھ کر مجھے محبت دی، انہوں نے کبھی محسوس ہی نہیں ہونے دیا کہ میں ان کی سوتیلی بیٹی ہوں۔

صاحبہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے سوتیلے والد پیشے کے اعتبار سے پائلٹ اور زمیندار تھے، 5 سال قبل ہی اُن کا انتقال ہوا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...