Home Uncategorized اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے خواب بھی آپ کی دسترس میں ہوں گے

اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے خواب بھی آپ کی دسترس میں ہوں گے

Share
Share

کیلیفورنیا:آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے خوابوں کو بھی کنٹرول کیا جاسکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اب آپ مقررہ معاوضے کے عوض اے آئی ٹیکنالوجی ہیڈ بینڈ آزما سکتے ہیں جس کے بارے میں ایک اسٹارٹ اپ کا کہنا ہے کہ ہالو ڈیوائس سے آپ کے خوابوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیے جانے والے ’سائی فائی گیجٹ ہیڈ بینڈ‘ کو جب کوئی بھی شخص پہن کر سوتا ہے تو اس کے خواب قابو میں رہتے ہیں اور اے آئی ٹیکنالوجی ان خوابوں کو کنٹرول کرتی ہے، اس ہالو ڈیوائس میں ای ای جی اور ایف ایم آر آئی ڈیٹا کا استعمال کیا گیا ہے

ہالو ڈیوائس کو تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ایک منفرد ڈیوائس ہے اور لوگوں کے لئے تجرباتی آزمائش شروع کر دی گئی ہے، اس کی ٹرائل 100 ڈالر رکھی گئی ہے۔

ہالو ایک گیجٹ ہے جسے پروپیٹک نے بنایا ہے اور یہ الٹراساؤنڈ کا استعمال روشن خوابوں کو دلانے کیلئے کرتا ہے، ماہرین کے مطابق اگر نیند پرسکون ہوگی تو خواب بھی اچھے آئیں گے اور انسان صحت مند رہے گا۔

اس ڈیوائس کو استعمال کرنے کیلئے ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے اور اس کے بعد اس کا ٹرائل ہوگا، پروپیٹک نے پہلے انکشاف کیا تھا کہ اس کا مقصد 2025 میں اپنے آلات کی ترسیل شروع کرنا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...