Home نیوز پاکستان آئی ایم ایف کی ایک اور شرائط پورا کرنے کی تیاری ، گیس کا اوسط ٹیرف مزید بڑھانے کی منظوری مل گئی

آئی ایم ایف کی ایک اور شرائط پورا کرنے کی تیاری ، گیس کا اوسط ٹیرف مزید بڑھانے کی منظوری مل گئی

Share
Share

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرائط پورا کرنے کی تیاری کرتے ہوئے گیس کا اوسط ٹیرف مزید 35.13 فیصد تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔
اوگرا نے اسلام آباد سمیت، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گیس صارفین کے لیے ٹیرف میں اوسط 35.13 فیصد جبکہ سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کے لیے ٹیرف میں اوسط 8.57 فیصد اضافے کی منظور دی ہے۔
فیصلے کے مطابق سوئی ناردرن کا ٹیرف 435.14 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک بڑھانے کی اجازت دی گئی ہے، سوئی ناردرن کے لیے نیا ٹیرف 1673.82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کردیا گیا ہے۔
اوگرا نے سوئی سدرن کا ٹیرف 115.72 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانیکی منظوری دے دی ہے جبکہ سوئی سدرن کے لیے نیا ٹیرف 1466.40 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کردیا۔
اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

Share
Related Articles

چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، صدر آصف علی زرداری

ہائینان: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین کے...

موٹر سائیکل سواروں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کیلئے سبسڈی میں توسیع، وزیرِ اعظم کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موجودہ معاشی صورتحال کے پیش...

سپر ٹیکس آئینی قرار: وفاقی آئینی عدالت کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن...

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالتے ہوئے...