Home Uncategorized جزب نظر پاؤں کی تصاویر سے کروڑوں روپے کمالئے

جزب نظر پاؤں کی تصاویر سے کروڑوں روپے کمالئے

Share
Share

نیویارک: ایسے دور میں جہاں روایتی ملازمتوں سے اخراجات پورے نہیں ہو پاتے، لوگ کمائی کے نت نئے جائز اور ناجائز طریقے تلاش کر رہے ہیں۔

نیویارک پوسٹ کی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کچھ لوگ کیمرہ کے صرف چند کلکس سے 45 ہزار ڈالرز (تقریباً سوا کروڑ پاکستانی روپے) تک کما رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ماہر تھیراپسٹ میلیسا کک کہتی ہیں کہ ’فُٹ فیٹش (پاؤں کی پوشیدہ چاہت) سب سے عام پوشیدہ چاہتوں میں سے ایک ہے‘، اگرچہ کوئی بھی اس انوکھے موقع سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، لیکن کسانوں، رومیوں یا یونانیوں جیسے پاؤں رکھنے والے کافی کمائی کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جب کمائی کی بات آتی ہے تو نایاب ”کسان پاؤں“ کی قسم سب سے آگے ہوتی ہے، یہ تب ہوتا ہے جب تین سب سے بڑی انگلیاں سائز میں برابر ہوتی ہیں۔‘

فٹ فیٹش ویب سائٹ کے سروے میں ”فٹ ماڈل“ کی حیرت انگیز آمدنی پائی گئی ہے،اسکوائر فٹ نے سب سے زیادہ 45,000 ڈالرز حاصل کئے، اس کے بعد یونانی فٹ نے 43,000 اور رومن فٹ نایاب لیکن مقابلہ کم ہونے کی وجہ سے منافع بخش تھے۔

یہ منفرد پیروں والے ماڈلز کے لئے ممکنہ طور پر زیادہ آمدنی والی ایک غیر معمولی مارکیٹ ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...