Home نیوز پاکستان عام انتخابات،ملک بھر میں الیکشن کے روز بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا اعلان

عام انتخابات،ملک بھر میں الیکشن کے روز بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا اعلان

Share
Share

لاہور: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے الیکشن کے روز بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے حکام نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہیڈکوارٹرز میں خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے ہنگامی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ تمام اضلاع میں پولنگ ڈے پر ہزاروں ملازمین فرائض سرانجام دیں گے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔

حکام نے مزید بتایا ہے کہ 8 اور 9 فروری کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، اس سلسلے میں کنٹرول رومز قائم کر دیئے گئے ہیں اورعملہ الیکشن کے روز ہائی الرٹ رہے گا۔

Share
Related Articles

اسلام آبادہائی کورٹ کے 5ججز نے سینارٹی کیخلاف درخواست دائر کردی

اسلام آباد:اسلام آبادہائی کورٹ کے 5ججز نے سینارٹی کیخلاف درخواست دائر کردی۔...

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر وفدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا

اسلام آباد:چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر وفدیہ صوم کا نصاب...

ملٹری کورٹس کیس،کیا ایگزیکٹو کے ماتحت فورسز عدالتی اختیار کا استعمال کرسکتی ہیں یا نہیں؟ آئینی بینچ

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں آئینی بینچ میں زیر سماعت فوجی عدالتوں میں...