Home سیاست بلوچستان دھماکے،نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا 3روزہ سوگ کا اعلان

بلوچستان دھماکے،نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا 3روزہ سوگ کا اعلان

Share
Share

کوئٹہ: نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے بھارت عالمی دہشتگرد! یہ وہی لوگ ہیں جو مچھ کے واقعے میں ملوث رہے ہیں، واقعات میں زخمی ہونے والوں کو علاج معالجہ کیلئے کوئٹہ بھیجا جارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہدا کا بدلہ لیں گے، بھارت کے دہشتگردی کے ایجنڈے کو نیست و نابود کریں گے، دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، الیکشن کل ہر صورت ہوں گے۔

جان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کل پرامن طریقے سے حق رائے دہی کو استعمال کریں گے، پولیس اور لیوی کے علاوہ آرمی کے جوانوں کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے، ہم کل ان دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیں گے، بلوچستان ملک کے دوسرے حصوں کی طرح پرامن الیکشن ڈلیور کرے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...