Home Uncategorized اسرائیل اور حماس کے تنازع کا مستقل حل کے خواہاں ہیں ،امریکی وزیر خارجہ

اسرائیل اور حماس کے تنازع کا مستقل حل کے خواہاں ہیں ،امریکی وزیر خارجہ

Share
Share

قاہرہ:امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع کا مستقل حل چاہتے ہیں۔ایک ایسی فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے جو اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کو یکساں طور پر امن اور سلامتی فراہم کرے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل اور حماس تنازع کے حوالے سے مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں، انہوں نے پہلا دورہ مصر کا کیا جہاں قاہرہ میں امریکی وزیر خارجہ نے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی، اگلے روز انٹونی بلنکن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملے۔

گزشتہ روز انٹونی بلنکن قطر کے دورے پر پہنچے اور جہاں سے وہ وہ اسرائیل گئے، عرب ممالک کے دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے نئی جنگ بندی، اسرائیل حماس تنازع کے مستقل خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا، انہوں نے اسرائیلی حکام کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔

ادھر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بتایا کہ انٹونی بلنکن اور عبدالفتاح السیسی نے حماس کے زیر حراست تمام یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، امریکا کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کو انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنے میں مصر کے قائدانہ کردار کی تعریف بھی کی گئی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو مسترد کرنے کے امریکی فیصلے پر زور دیتے ہوئے انٹونی بلنکن نے واضح کیا کہ ایک ایسی فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے جو اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کو یکساں طور پر امن اور سلامتی فراہم کرے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...