Home نیوز پاکستان عام انتخابات ،پولنگ ڈے پر موسم کیسا ہوگا؟

عام انتخابات ،پولنگ ڈے پر موسم کیسا ہوگا؟

Share
Share

اسلام آباد: کل 8 فروری کو پولنگ کے موقع پر موسم کی صورتحال کیا ہوگی، ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی۔

عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں کل 8 فروری کو ملک بھر میں تیرہ کروڑ کے قریب ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات صاحبزاد خان نے موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 8فروری کو ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک اور سرد رہے گا، جبکہ پنجاب کے کچھ علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھندکا امکانات ہیں، تاہم چند علاقوں میں پڑنے والی دھند بھی جلدہی ختم ہوجائے گی۔

صاحبزاد خان کا کہنا ہے کہ کل موسم کے حوالے سے بڑا اچھا دن ہوگا،سندھ کے جنوبی علاقوں میں کچھ دیر کیلیے بادل آنے کا امکان ہے، ٹھٹھہ بدین میں بادل آئیں گے، تیز ہوائیں چلیں گی، تاہم بارش نہیں ہوگی۔

ڈی جی موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقوں میں برف پہلے سے موجود ہے اوروہاں موسم میں خنکی رہے گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...