Home سیاست ‎بلاول بھٹو کا ملک بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس فوری بحال کرنے کا مطالبہ

‎بلاول بھٹو کا ملک بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس فوری بحال کرنے کا مطالبہ

Share
Share

‎کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

‎سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس ) پر ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک بھر میں موبائل فون سروسز کو فوری طور پر بحال کیا جانا چاہیے۔

‎انہوں نے کہا کہ پارٹی کو موبائل فون سروسز کی بحالی کے لیے الیکشن کمیشن اور عدالتوں سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

‎ْخیال رہے کہ عام انتخابات 2024 کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی، موبائل سروس متاثر ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

‎ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے، امن و امان قائم رکھنے، ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...