Home سیاست ‎سابق وزیراعظم نوازشریف نے لاہور میں ووٹ کاسٹ کردیا

‎سابق وزیراعظم نوازشریف نے لاہور میں ووٹ کاسٹ کردیا

Share
Share

‎لاہور :مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لاہور میں ووٹ کاسٹ کردیا سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ایک پارٹی کی اکثریتی حکومت ضروری ہے خدا کا واسطہ مخلوط حکومت کا نام نہ لیں۔

‎لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔

‎نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک پارٹی کی اکثریتی حکومت ضروری ہے، ہم قربانیاں دے کر یہاں تک پہنچے ہیں۔

‎انہوں نے کہا کہ بدتمیزی اور بدتہذیبی کا کلچر ختم کرنا ہو گا، مہنگائی کا خاتمہ ہوگا، عوام خوشحال زندگی بسر کریں گے، گالم گلوچ، بدتمیزی کے کلچر کے خاتمہ کے لیے ووٹ کاسٹ کریں۔

‎سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جدوجہد میں کوئی شک نہیں، مریم نواز نے برے وقت میں پارٹی کے لیے بہت کام کیا، قربانیاں دے کر یہ دن دیکھ رہے ہیں، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے جیلیں کاٹی ہیں۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...