Home Uncategorized ‎آذربائیجان کے صدر الہام علیوف ایک بار پھر ملک کے صدر منتخب

‎آذربائیجان کے صدر الہام علیوف ایک بار پھر ملک کے صدر منتخب

Share
Share

‎باکو: آذربائیجان کے صدر الہام علیوف ایک بار پھر ملک کے صدر منتخب ہوگئے۔

‎عرب میڈیا کے مطابق آذربائیجان میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں تقریباً 77 فیصد ووٹنگ کی شرح رہی جس میں صدر الہام علیوف 4 لاکھ 971 ووٹ لے کر مسلسل دوسری بار صدر منتخب ہوگئے۔

‎صدر الہام علیوف کے مدمقابل امیدوار دور دور تک بھی ان کا مقابلہ نہ کرسکے۔ دوسری بار صدر منتخب ہونے پر ملک میں جشن کا سماں ہے اور ہرجانب صدر الہام کی تصاویر اور پارٹی پرچم کی بہار ہے۔

‎آذربائیجان کے صدر کی بھاری اکثریت سے اس شاندار فتح کی ایک وجہ حریف ملک آرمینیا سے متنازع علاقے میں ایک جنگ جیتنا اور آرمینیا سے اپنی زمین واپس لینا ہے۔

‎ترک صدر طیب اردوان نے الہام علیوف کو ٹیلی فون کیا اور شاندار کامیابی کی مبارک باد دی جس پر آذربائیجان کے صدر نے ان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی و تجارتی تعلقات کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...