Home Uncategorized ‎ڈپریشن اور جسمانی درجہ حرارت کے درمیان تعلق کا انکشاف

‎ڈپریشن اور جسمانی درجہ حرارت کے درمیان تعلق کا انکشاف

Share
Share

‎کیلیفورنیا: محققین نے حال ہی میں ڈپریشن اور جسم کے درجہ حرارت میں اضافے کے درمیان تعلق کا انکشاف کیا ہے۔

‎میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محققین کی ایک ٹیم نے ایک حالیہ مطالعے میں جسمانی درجہ حرارت اور ڈپریشن میں تعلق پایا ہے تاہم وہ یہ نہیں جان پائے ہیں کہ دونوں میں سے کیا چیز کس کا سبب بنتی ہے۔

‎امریکی محققین کا کہنا ہے کہ حالیہ نتائج سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ جسمانی درجہ حرارت میں تغیر ڈپریشن کے علاج میں معاون ہو سکتا ہے۔ مطالعے میں 106 ممالک کے 20،000 سے زیادہ افراد شامل کیے گئے جنہوں نے سینسرز پہنے ہوئے تھے جس سے ان کا درجہ حرارت اور ڈپریشن کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

‎تحقیق کی سرکردہ مصنف اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں سائیکاٹری کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ایشلی میسن نے کہا کہ ہمارے علم میں یہ اب تک کی سب سے بڑی تحقیق ہے جس میں جسمانی درجہ حرارت اور ڈپریشن کی علامات کے درمیان تعلق کا شرکا کے زبانی بیانیے اور سینسرز کی مدد سے تجزیہ کیا گیا ہے.

‎پروفیسر ایشلی نے نیوز ریلیز میں کہا کہ آبادی میں ڈپریشن کی بلند شرحوں کو دیکھتے ہوئے، اس مطالعے کی مدد سے ہم علاج کے ایک نئے طریقے کے امکانات کو دیکھ رہے ہیں جس میں جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرکے ڈپریشن کا علاج کیا جاسکتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...