Home Uncategorized سیاح نے غلط بال کاٹنے پر حجام کے ہی بال کاٹ ڈالے

سیاح نے غلط بال کاٹنے پر حجام کے ہی بال کاٹ ڈالے

Share
Share

پٹایا: تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزارنے کیلئے آئے ایک روسی سیاح نے مقامی حجام ہی کے بال انتقاماً کاٹ دیے کہ اس نے سمجھائے جانے کے باوجود سیاح کے بال صحیح طریقے سے نہیں کاٹے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی شہری تھائی لینڈ کے شہر پٹایا کے دورے پر تھا جب اس نے مقامی حجام کی ایک دکان پر بال کٹوانے کا فیصلہ کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق سیاح سیلون میں آیا اور حجام کو ہاتھوں کے اشاروں سے بتایا کہ وہ کس طرح کے بال بنوانا چاہتا ہے کیونکہ مبینہ طور پر سیاح کی انگریزی بہت کمزور تھی۔

تاہم بال کٹوانے کے دوران ایک موقع پر جب روسی سیاح نے آئینے میں خود کو دیکھا اس کے غصے کی انتہا نہ رہی۔ اس نے میز پر مکے مارنا شروع کر دیے اور حجام کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کرنے لگ گیا۔ سیاح نے غصے میں میز سے شیونگ مشین اٹھائی اور حجام کے اگلے بالوں کا کچھ حصہ مونڈ دیا۔

عنی شاہدین نے بتایا کہ حجام کے زبردستی بال کاٹنے کے بعد سیاح اپنے بال کٹائی کی ادائیگی کے بغیر ہی جلدی سے حجام کی دکان سے باہر نکل گیا۔ اس سارے منظر نے جائے وقوعہ پر موجود عملے اور دیگر گاہکوں کو ہکا بکا کرکے رکھ دیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...