Home سیاست آزاد امیدوار مصطفی نواز کھوکھر نے شکست تسلیم کرلی

آزاد امیدوار مصطفی نواز کھوکھر نے شکست تسلیم کرلی

Share
Share

اسلام آباد :اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 اور 48 سے آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنی شکست تسلیم کرلی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مصطفی نواز کھوکھر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ اپنی شکست کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ افسوس ہوا پی ٹی آئی امیدوار علی بخاری کو حلقہ 48 اسلام آباد کی سیٹ ہرا دی گئی جبکہ وہ واضح جیتے ہوئے تھے، یہ بدترین دھاندلی اور آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن موصوف کو نتیجہ بدل کر این اے 48 سے جتایا گیا وہ دوڑ میں کہیں بھی نہ تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ شعیب شاہین بھی حلقہ 47 سے واضح برتری کے ساتھ جیت چکے ہیں لیکن نتائج شعیب شاہین کے حوالے نہیں کیے جا رہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...