Home سیاست نواز شریف این اے 15 مانسہرہ سے شکست کھا گئے

نواز شریف این اے 15 مانسہرہ سے شکست کھا گئے

Share
Share

مانسہرہ: عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف این اے 15 مانسہرہ سے شکست کھا گئے۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار گستاسب خان نے میدان مارلیا۔

عام انتخابات میں گزشتہ روز پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 15 مانسہرہ تورغر سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ محمد گستاسب خان کامیاب ہو گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار گستاسب خان نے 105249 ووٹ لیے جبکہ نواز شریف نے 80382 ووٹ لیے۔

خیال رہے کہ میاں نواز شریف لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کامیاب ہوئے ہیں اور ان کے مدمقابل یاسمین راشد کو شکست ہوئی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...