Home سیاست میرے حلقے میں تاریخی ساڑھے 16 ہزارووٹ مسترد ہوئے، مہربانو قریشی

میرے حلقے میں تاریخی ساڑھے 16 ہزارووٹ مسترد ہوئے، مہربانو قریشی

Share
Share

ملتان: این اے 151 سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہر بانو قریشی نے کہا ہے کہ اب جو نتائج آ رہے ہیں ان سے متعلق الیکشن کمیشن سے سوال کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں جب رات ایک بجے رزلٹ آنا بند ہوا تو سب کو باہر نکال دیا گیا باقی دو جماعتوں کے امیدوار اندر موجود تھے مجھے باہر نکال دیا گیا اس سب کی ذمہ داری چیف الیکشن کمشنر پر عائد ہوتی ہے۔

مہر بانو قریشی نے کہا کہ ہم نے ہار کو ہمیشہ دل سے تسلیم کیا ہے جب ووٹر کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا جائے تو دفاع کرنا ہماری ذمہ داری ہے میرے حلقے میں تاریخی ساڑھے 16 ہزارووٹ رجکیٹ ہوا۔

مہر بانو قریشی کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں کبھی اتنی بڑی تعداد میں ووٹ رجیکٹ نہیں ہوا، واضح ہے کسی کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ایسا کیا جا رہا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...