Home سیاست انتخابات سے ملک میں بے یقینی کا دور بند ہو گیا ،سیاسی جماعتیں ملک میں استحکام کو یقینی بنائیں، فافن

انتخابات سے ملک میں بے یقینی کا دور بند ہو گیا ،سیاسی جماعتیں ملک میں استحکام کو یقینی بنائیں، فافن

Share
Share

اسلام آباد:ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے فافن نے ابتدائی مشاہدے کی جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔جس میں بتایاگیا ہے کہ یہ ملک کی سب سے بڑی مشق تھی انتخابات سے ملک میں بے یقینی کا دور بند ہو گیا ہے، سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں استحکام کو یقینی بنائیں۔

فافن چیئرپرسن مسرت قدیم نے میڈیا کو لائیو بریفنگ میں بتایا کہ8 فروری کو ملک میں 5کروڑ سے زیادہ ووٹرز نے ووٹ ڈالا، سیاسی جماعتوں کی جانب سے یکساں مواقع نہ ملنے اور دہشت گردی کے باوجود جماعتوں نے الیکشن میں حصہ لیا۔

فافن چیئرپرسن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کے باوجود الیکشن کمیشن نے انتخابی مشق کو منعقد کیا وہ قابل ستائش ہے یہ ملک کی سب سے بڑی مشق تھی،ابتدائی نتائج کی تیاری اور نتائج اعلان نے منظم الیکشن کو گہنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات سے ملک میں بے یقینی کا دور بند ہو گیا ہے،سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں استحکام کو یقینی بنائیں،سیاسی جماعتوں اور امیدوارں کی نتائج پر تحفظات کو الیکشن کمیشن کو جلد حل کرنے کی ضرورت ہے۔

فافن چیئرپرسن نے بتایا کہ فافن نے مبصرین ملک میں 5664 تعینات کئے، شفافیت پولنگ اسٹیشن پر قائم رہی لیکن آر او کے دفتر پر شفافیت پر سمجھوتا ہوا ،مبصرین پر پابندی نہیں تھی کہیں ، پریزائیڈنگ افسران نے فارم 45 کی کاپی 28 فیصد پولنگ اسٹیشن پر مبصرین کو نہیں دی۔آر او افس میں مبصرین کو نہیں جانے دیا ۔

فافن رپورٹ میں مزید بتایاگیا ہے کہ ملک میں ووٹر ٹرن آوٹ 48 فیصد رہا ، 16 لاکھ بیلٹ پیپرز مسترد ہوئے یہ گزشتہ بار بھی اتنے ہی تھے25 حلقوں میں مسترد ووٹوں کا مارجن جیت کے مارجن سے زیادہ تھا۔ جبکہ الیکشن میں ریکارڈ امیدوار تھے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...