Home Uncategorized پاکستان میں انتخابی عمل میں مداخلت کے الزامات پر فکر مند ہیں، مکمل چھان بین ہونی چاہیے،امریکا

پاکستان میں انتخابی عمل میں مداخلت کے الزامات پر فکر مند ہیں، مکمل چھان بین ہونی چاہیے،امریکا

Share
Share

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ ہم انتخابات کے دوران غیر ضروری پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں اور انتخابی عمل میں مداخلت کے الزامات پر فکر مند ہیں، ان کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان کے عام انتخابات کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان میں ہونے والے الیکشن کے دوران انتخابی عمل میں مداخلت کے الزامات پر فکر مند ہیں اور اس دوران غیر ضروری پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے جمہوری اور انتخابی اداروں نے محفوظ انتخابی عمل کو مکمل کیا، پولنگ ورکرز، سول سوسائٹی، صحافیوں اور انتخابی مبصرین کو انتخابی عمل کا حصہ بنانے پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ہم نے بین الاقوامی اور مقامی انتخابی مبصرین کے تجزیے کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم انتخابات کے دوران غیر ضروری پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں اور انتخابی عمل میں مداخلت کے الزامات پر فکر مند ہیں، ان کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے، اب ہم بروقت اور مکمل نتائج کے منتظر ہیں جو پاکستانی عوام کی مرضی کی عکاسی کرتے ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان میں آنے والی حکومت کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں، مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانا ضروری ہے چاہے کوئی سیاسی جماعت پاکستان میں حکومت بنائے۔

ترجمان کامزید کہناتھا کہ ہم اپنے سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے، تحفظ اور سلامتی کا ماحول بنانے کیلئے بھی پرعزم ہیں ایسا محفوظ ماحول بنایا جائے جو پاکستانی عوام کو امن، جمہوریت اور ترقی فراہم کرے جس کے وہ حقدار ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...