Home Uncategorized عام انتخابات ،موبائل سروسز بندش پرسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا اظہارتشویش

عام انتخابات ،موبائل سروسز بندش پرسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا اظہارتشویش

Share
Share

نیویارک:سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان میں عام انتخابات کے روز موبائل سروسز کی معطلی اور پُرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق ترجمان اقوام متحدہ سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پاکستان انتخابات کے نتائج کا انتظار کررہا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ تمام سیاسی رہنماؤں اور معاشرے کے تمام طبقات کو امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور تشدد کے استعمال یا کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرنے کی ترغیب دیتے ہیں جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو۔

ترجمان اقوام متحدہ نے مزید کہا کہ تمام امیدواروں اور ان کے حامیوں کے لیے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ پاکستانی عوام کی خاطر انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کا مکمل احترام کیا جائے اور کسی بھی پیدا ہونے والے تنازع کو قانونی طریقہ کار کے ذریعے حل کیا جائے۔

خیال رہے کہ 8 فروری کوملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پرملک بھرمیں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل سروس معطل کردی گئی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...