Home سیاست پاکستان کی تاریخ کے سب سے متنازع الیکشن ہوئے،بابراعوان

پاکستان کی تاریخ کے سب سے متنازع الیکشن ہوئے،بابراعوان

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے عام انتخابات کو ملکی تاریخ کے متنازع ترین الیکشن قرار دیدیا۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بابراعوان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے متنازع الیکشن ہوئے، دو سال تک پری پول دھاندلی ہوتی رہی پھر یحیی خان ماڈل آیا، ہم نے سرگودھا اور فیصل آباد سے امیدواروں کے نتائج کو چیلنج کیا ہے، ہمارے امیدوار ان تمام حلقوں میں جیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نو فروری سے اب تک بلٹ کے زور پر جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیتے ہیں، الیکشن میں ہم 179 حلقوں میں اکثریت پر ہیں۔

بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ہم 9 فروری کے فیصلے کو نہیں مانتے، آسٹریلیا ، امریکہ اور برطانیہ نے 9 فروری کو مسترد کیا ہے، بینگن جیت گیا لندن سے آیا شیر ہار گیا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...