Home سیاست پی بی 51 ، اے این پی کے کارکنوں کامبینہ دھاندلی کیخلاف تیسرے روز بھی احتجاج جاری

پی بی 51 ، اے این پی کے کارکنوں کامبینہ دھاندلی کیخلاف تیسرے روز بھی احتجاج جاری

Share
Share

چمن: حالیہ ہونے والے انتخابات میں پی بی 51 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اے این پی کے کارکنوں کا درہ کوژک پر تیسرے روز بھی احتجاج جاری ہے۔

پی بی 51 چمن کے نتائج میں آر او کی جانب سے مبینہ طور پر تبدیلی کرنے پر اے این پی کے کارکنوں نے احتجاج کے دوران قومی شاہراہ کو آج تیسرے روز بھی ٹریفک کیلئے مکمل بند رکھا جس سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

درہ کوژک کے مقام پر اہم شاہراہ کی بندش سے چمن کا مواصلاتی رابطہ ملک بھر سے منقطع ہوچکا ہے جبکہ مظاہرین کی جانب سے مال بردار گاڑیوں کو بھی گزرنے نہیں دیا جارہاہے۔

صوبائی صدر اے این پی بلوچستان کا کہنا ہے کہ پی بی 51 کے نتائج میں مبینہ طور پر تبدیلی ہوئی ہے، رزلٹ سے متعلق ہمارے مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...