Home سیاست سراج الحق کا چیف الیکشن کمشنر سے فوری استعفے کا مطالبہ

سراج الحق کا چیف الیکشن کمشنر سے فوری استعفے کا مطالبہ

Share
Share

منصورہ:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سے فوری استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا۔

سراج الحق نے منصورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کو سپورٹ کیا، سب کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں تھی، یہ ووٹرز کے ساتھ زیادتی تھی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جعلی الیکشن کے نتیجےمیں جو حکومت بنے گی وہ بھی جعلی ہوگی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کروانےکی آئینی ذمہ داری پوری کرنےمیں ناکام ہوا، الیکشن نتائج جعلی اور دھاندلی زدہ ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ تحقیقات کے لیے آزاد اور غیر جانبدار کمیشن قائم کیا جائے، کراچی میں جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چرایا گیا، تمام آزاد سرویز کے مطابق کراچی میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا، ایم کیو ایم کہیں موجود نہیں تھی۔

سراج الحق نے کہا کہ عالمی اداروں اور میڈیا نے بھی الیکشن پر سوالات اٹھا دیے، پولرائزیشن بڑھا دی گئی، انتخابات سے مزید عدم استحکام ہوگا۔

اُنہوں نے کہا کہ عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے ایم کیو ایم کو جتوایا گیا، کراچی کے عوام اس جعل سازی کو قبول نہیں کریں گے، جماعت اسلامی اس کے خلاف بھرپور احتجاج کر رہی ہے، الیکشن کمیشن نے نتائج کو درست نہ کیا تو احتجاج اس کے ہیڈ آفس اسلام آباد تک بڑھا سکتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آزاد امیدوار بھی ہمارے ساتھ مظاہرے میں شریک ہونا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...