Home نیوز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، 100 انڈیکس 61 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آگیا

سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، 100 انڈیکس 61 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آگیا

Share
Share

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2200 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 61 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آگیا ہے۔
یاد رہے کہ انتخابات کے بعد اگلے روز 100 انڈیکس میں 2300 پوائنٹس کی شدید مندی دیکھی گئی تھی، تاہم یہ بحالی کے بعد 1200 پوائنٹس کی تنزلی پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 22 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یادرہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 28 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...