Home سیاست سراج الحق امیر جماعت اسلامی کی عہدہ سے مستعفی ہوگئے

سراج الحق امیر جماعت اسلامی کی عہدہ سے مستعفی ہوگئے

Share
Share

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عام انتخابات میں ناکامی پر جماعت اسلامی کی امارت سے استعفی دے دیا۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ بھرپو کوشش اور محنت کے باوجود انتخابات میں مطلوبہ کامیابی نہیں دلا سکا، انتخابات میں ناکامی کو قبول کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی امارت سے استعفی دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے بے انتہا محنت کی ہے، اللہ تعالیٰ ان کی محنت کو قبول فرمائے۔

سراج الحق کے استعفیٰ کے بعد سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے شوریٰ کا اجلاس 17 فروری کو منصورہ میں طلب کر لیا۔

شوریٰ کے اجلاس کا آغاز منصورہ میں 10 بجے ہو گا جس میں استعفیٰ کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...