Home Uncategorized فن لینڈ کےسابق وزیراعظم الیگزینڈرسٹب صدارتی انتخابات میں کامیاب

فن لینڈ کےسابق وزیراعظم الیگزینڈرسٹب صدارتی انتخابات میں کامیاب

Share
Share

ہیلنسکی: فن لینڈ کے سابق وزیر اعظم الیگزینڈر سٹب نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فن لینڈ میں گزشتہ روز ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سابق وزیر اعظم الیگزینڈر سٹب اور سابق وزیر خارجہ اور گرین پارٹی کے صدارتی امیدوار پیکا ہاوسٹو کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں الیگزینڈر سٹب نے51.6فیصد ووٹ حاصل کئے۔

سابق وزیر خارجہ پیکا ہاوسٹو نے الیگزینڈر سٹب کو ملک کے 13ویں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

الیگزینڈر سٹب نے انتخابات میں کامیابی کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز قرار دیا ،وہ یکم مارچ کو ملک کے 13ویں صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...