Home نیوز پاکستان مردان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

مردان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

Share
Share

راولپنڈی: مردان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے مردان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا، ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...