Home Uncategorized مومنہ اقبال کی سبز ساڑھی میں دلفریب ادائیں ،حسن کے جلوے بکھیر دیئے

مومنہ اقبال کی سبز ساڑھی میں دلفریب ادائیں ،حسن کے جلوے بکھیر دیئے

Share
Share

لاہور: پاکستانی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے سبز ساڑھی میں اپنے منفرد انداز میں ادائیں دیتے ہوئے ہر جانب حسن کے جلوے بکھیر دیئے۔

ڈرامہ سیریل پارلر والی لڑکی سے شوبز کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ مومنہ اقبال نے بعدازاں متعدد ڈراموں میں کام کیا لیکن ان کو سب سے زیادہ پذیرائی ڈرامہ احسان فراموش میں ادا کیے گئے منفی کردار کے سبب حاصل ہوئی۔

اداکارہ نے پاکستانی فلم دال چاول میں بھی کام کیا جبکہ ان کے دیگر مشہور پراجیکٹس میں ڈرامہ خدا اور محبت 3 ، عہد وفا اور عشق میں کافر شامل ہیں۔

مومنہ اقبال ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے حسن کے سبب بھی عوام کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

حال ہی میں مومنہ اقبال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے ایک دلکش لک کی چند تصاویر اور ویڈیو جاری کی ہے جن میں ان کا حسن آسمان سے باتیں کرتا معلوم ہورہا ہے۔

مومنہ نے کلاتھنگ برانڈ کی سبز سلک کی ساڑھی پہن رکھی ہے جس کا پلّو سنہرا ہے۔

اداکارہ مومنہ اقبال نے اس ساڑھی میں جاری کی گئی ویڈیو میں بالی ووڈ کا گانا “اے نازنین سنو نا” لگایا ہے جس پر وہ اپنی جان لیوا اداؤں کے ساتھ حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آرہی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...