Home سیاست مریم نواز، خواجہ آصف، عون چوہدری سمیت 18 حلقوں کے انتخابی نتائج تبدیل کرنے کی درخواستیں مسترد

مریم نواز، خواجہ آصف، عون چوہدری سمیت 18 حلقوں کے انتخابی نتائج تبدیل کرنے کی درخواستیں مسترد

Share
Share

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز، خواجہ آصف، عون چوہدری سمیت 18 حلقوں کے نتائج تبدیل کرنے کے خلاف دائر درخواستوں کو مسترد کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز، عطا تارڑ، عون چوہدری، علیم خان، خواجہ آصف سمیت18 حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف درئر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں خارج کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے محفوظ فیصلے سنائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی حلقہ این اے 128 سے متعلق انتخابی نتائج کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔ اس درخواست پر بھی جسٹس علی باقر نجفی نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے محفوظ فیصلے میں کہا کہ درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں، درخواست گزار الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔

لاہور سے حلقہ این اے 117 سے علیم خان، این اے 119 سے مریم نواز ،این اے 126 سے ملک سیف الملوک کھوکھر، این اے 127 سے عطا تارڑ، این اے 128 عون چوہدری، این اے 117 سے خواجہ آصف ،این اے 80 سے شاہد عثمان، این اے 87 ملک شاکر بشیر اعوان، پی پی 167 سے عرفان شفیع کھوکھر کے انتخابی نتائج چیلنج کیے گئے تھے۔

علاوہ ازیں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 169 سے ملک خالد کھوکھر، ، پی پی 46 فیصل اکرام، پی پی 47 سے چوہدری محمد منشا، پی پی 53 سے رانا عبد الستار، اور پی پی 170 انتخابی نتائج چیلنج کیے گئے تھے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...