Home سیاست جماعت اسلامی کے نئے امیر کا انتخاب 31 مارچ کو کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی کے نئے امیر کا انتخاب 31 مارچ کو کرنے کا فیصلہ

Share
Share

لاہور: جماعت اسلامی کے نئے امیر کا انتخاب 31 مارچ کو کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی کا انتخاب ہر 5 سال بعد دستور کے مطابق ہوتا ہے، صدر انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے امیر جماعت کے انتخاب کے پہلے مرحلے میں اراکین جماعت کی رہنمائی کے لیے تین ناموں کا اعلان کر دیا۔

نئے امیر کیلئے سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان کے نام پیش کیے گئے ہیں، اراکین جماعت اسلامی ان تین کے علاوہ بھی کسی رکن کو امیر جماعت کے منصب کے لیے اپنی رائے دے سکتے ہیں۔

امیر جماعت کے انتخاب کے تمام مراحل 31 مارچ 2024 تک مکمل کر لئے جائیں گے، ماہ اپریل میں نئے امیر جماعت اسلامی کا اعلان ہو گا۔

جماعت اسلامی پاکستان کا الیکشن کمیشن صدر راشد نسیم، دیگر ارکان بلال قدرت بٹ، سردار ظفر حسین، ڈاکٹر عطاء الرحمان اور انجینئر اخلاق احمد پر مشتمل ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...