Home Uncategorized آسٹریلوی کرکٹر جوڑے کا بیش بہا قیمتی گھر فروخت

آسٹریلوی کرکٹر جوڑے کا بیش بہا قیمتی گھر فروخت

Share
Share

سڈنی :آسٹریلیا کی کرکٹر جوڑی مچل اسٹارک اور ایلیسا ہیلی کا بیش بہا قیمتی گھر فروخت ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کرکٹر جوڑے کا گھر 8.5 ملین آسٹریلوی ڈالرز میں فروخت ہوا جوکہ پاکستانی روپے میں گھر کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے سے زیادہ ہے۔

یہ گھر نارتھ سڈنی کے ایک مہنگے علاقے نارتھ کرل میں ہے۔ مچل اسٹارک اور ایلیسا نے گھر ڈسکاوٴنٹ میں بیچا، اصل میں اس گھر کی مالیت 9 ملین ڈالرز مقرر کی گئی تھی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق گزشتہ نومبر میں نیلامی کے دوران گھر فروخت نہیں ہو سکا تھا۔ 5 بیڈ رومز کا ڈیزائنر گھر انہوں نے 2016ء میں 5.5 ملین ڈالرز کا خریدا تھا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹر جوڑی نے گزشتہ برس سڈنی کے معروف علاقے فوریسٹ ڈسٹرکٹ میں 24.5 ملین میں لگژری گھر خریدا تھا۔ اس گھر کی قیمت نے مقامی مارکیٹ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...