Home سیاست بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج

بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج

Share
Share

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے بانی چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے کی۔

درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی ضمنی انتخابات میں 7 حلقوں سے جیت گئے تھے۔ اثاثوں اور کاغذات نامزدگی میں انہوں نے غلط بیانی کی اور کاغذات میں توشہ خانہ تحائف کا ذکر نہیں کیا۔ اثاثے ظاہر نہ کرنے پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو مذکورہ حلقوں سے نااہل کیا جائے۔
وکیل کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ اسمبلی رہی نہ بانی چیئرمین اب ممبر رہے، اس لیے کیس اب قابل سماعت نہیں ہے۔ عدالت آرڈر میں صرف اتنا لکھ دے کہ یہ کیس آئندہ دائر کیا جاسکتا ہے۔

بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے ایمل ولی کی درخواست غیر موٴثر ہونے کی بنیاد پر خارج کردی اور کیس نمٹا دیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...