Home نیوز پاکستان ناپید گھڑیال مگرمچھ دریائے ستلج میں پھر نظر آگیا

ناپید گھڑیال مگرمچھ دریائے ستلج میں پھر نظر آگیا

Share
Share

لاہور: دریائے ستلج کے قریب انتہائی نایاب گھڑیال مگر مچھ دیکھا گیا، جس کی مقامی افراد نے ویڈیو بنا لی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انتہائی نایاب گھڑیال مگر مچھ کی نسل انتہائی خطرے سے دوچار ہے۔ اس قیمتی جانور کے تحفظ اور مقامی افراد کو آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق گھڑیال لمبی اورپتلی تھوتھنی کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔ اس مگر مچھ کی دوبارہ دریافت پاکستان میں اس نسل کی بحالی کے لیے امید کی کرن ہے۔ اس آبی جانور کی خوراک میں مچھلی سمیت دیگرشامل ہیں۔

ایک زمانے میں پاکستان میں دریائے سندھ اور اس سے منسلک ندیوں میں گھڑیال بڑے پیمانے پر پائے جاتے تھے، جو 70ء کی دہائی کے وسط تک پاکستان میں معدومیت سے دوچارہونا شروع ہوئے۔گھڑیال کے مسکن کی تباہی کی وجوہات میں غیرقانونی شکار،درکار مچھلی اوردیگرخوراک کی کمی سمیت دیگرعوامل شامل ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...